گھارو(نمائندہ جسارت)سانحہ پشاور کی مذمت کے حوالے سے پریس کلب گھارو میں جماعت اسلامی یوتھ ٹھٹھہ اور بابڑا نوجوان اتحاد کی جانب سے ایک مذمتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں جے آئی یوتھ کے حمزو ناہیو، حماد اشرف راجپوت، آصف جوکھیو، نواز خاصخیلی، محمد علی خٹک، اشرف، منصور، شبیر خلیفہ سمیت شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہوئے مقررین نے کہا کہ سانحہ پشاور اور اس میں ہونے والی شہادتیں ایک دلخراش واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن کبھی سنی کو شعیہ تو کبھی ہندو مسلم فسادات کے ذریعے ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے نفرتیں پھلانے میں مصروف ہے جسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔