اسلام آباد(آن لائن) وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیے گئے ۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت فوڈ سیکورٹی تعینات کردیا گیا ۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے راشد محمود نئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات کیے گئے ہیں ۔راشد محمود اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری وزارت فوڈ سیکورٹی تعینات تھے ۔ پولیس سروس گریڈ 21 کے اکرم نعیم بھروکا کی خدمات پنجاب سے بلوچستان حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں ۔ اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔