اسد عمر ،خٹک، فواد، چودھری سرور بھی مائنس بزدارکے حامی

85

اسلام آباد(صباح نیوز)اہم وفاقی وزراء پرویز خٹک، اسد عمر، فواد چودھری اورگورنر چودھری سرور بھی پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے حامی ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاق کے کئی اہم وزرا ء عثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں۔ وفاق میں اہم سینئر وزرا ء پرویز خٹک، اسد عمر، فواد چودھری نے بزدار کو تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ فواد چودھری پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔ چودھری سرور، پرویز خٹک اور اسد عمر بھی صوبے میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔ وزیر اعظم سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ادھر وزیراعظم سے گورنر سندھ اور فواد چودھری نے ملاقات کی جس میں عمران اسماعیل نے عمران خان کو علیم خان سے لاہور میں ہونے والی اہم ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور فواد چوہدری کی ملاقات بنی گالہ میں 35 منٹ جاری رہی۔