راولپنڈی (آئی این پی) سیکورٹی فورسز نے تربت میں گورچوپ کے علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے مکران ڈویژن میں حالیہ حملوں میں ملوث7 دہشت گردو ں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے اپنے کیمپ سے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کردی‘ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر حاصل ڈوڈا اور واشدل سمیت7 دہشت گرد مارے گئے۔