تحریک عدم اعتماد پاکستان کی عوام نے جمع کرائی ہے  ، شہباز شریف

307

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف  شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پاکستان کی عوام نے جمع کرائی ہے ،تحریک عدم اعتماد کے ثمرات بھی عوام کو ملیں گے ۔

شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  عدم اعتماد کی کامیابی سے موجودہ حکمرانوں سے عوام پر مزید مہنگائی کا اختیار چھین لیں گے تحریک عدم اعتماد پاکستان کی عوام نے جمع کرائی ہے  اللہ کے کرم اور قوم کی تائید سے ملک اور قوم کو بحرانوں سے نجات ملے گی تحریک عدم اعتماد پاکستان اور عوام کے لیے نئی خوش خبریاں لائے گی ۔