کراچی(اسٹاف رپورٹر)زیڈ اے اسپورٹس کے زیراہتمام منعقدہ بدر جعفری انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں نیو کراچی جمخانہ نے فیڈرل اسپورٹس کو 63 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیو کراچی جمخانہ کی پوری ٹیم 39۰3 اوورز میں 219 رنز بناکر آوٹ ہوگئی وجہہ فواد نے 51 رنز ، طلحٰہ ابراہیم نے 29 رنز اور عمار ریاض نے 23 رنز اسکور کیے۔ فیڈرل اسپورٹس کے نور الدین شیخ نے تین جبکہ عذیر آصف اور وصی رضوی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں فیڈرل اسپورٹس کی پوری ٹیم 35۰1 اوورز میں 156 رنز بناکر آوٹ ہوگئی وصی رضوی نے 44 رنز ، تنویر خان اور سعد بن ابراہیم نے 24 ، 24 رنز اسکور کیے۔ نیو کراچی جیمخانہ کی جانب سے طلحٰہ ابراہیم نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 15 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ بصیر شاہ اور عمار ریاض نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔