سعودی عرب اور چین میں ڈرون فیکٹری بنانے کا معاہدہ

221

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور چین میں ڈرون فیکٹری بنانے کا معاہدہ،جس کے بعد اب سعودی عرب میں طیارے تیار کیے جائیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض حکومت وژن 2030ء کے تحت فوج کو مضبوط بنانے کے لیے سرگرم ہے۔ ہفتے کے روز اے سی ای ایس نامی کمپنی نے چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے،جس کے تحت سعودی معیشت کی معاونت کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کی منتقلی، مقامی سرمایہ کاروں کی مدد، اس میں ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔