وزیراعظم کاکام مخالفین کوگالیا ں بکنا نہیںعوام کی خدمت ہے،شازیہ مری

48

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل وزیراعظم عمران خان کی تقریر سے یہ واضح ہو گیا کہ سلیکٹڈ گھبرا چکا ہے بد کلامی اور بدتمیزی بوکھلاہٹ کا ثبوت دے رہی تھی۔ انکا کہنا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم کا کام گالیاں دینا نہیں بلکہ ملک کے لوگوں کی خدمت کرنا ہوتا ہے۔وزیراعظم کوچاہیے کہ وہ مستعفی ہوجائیں۔