ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پرخوشی ہے،فیصل جاوید

299

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم میں پہنچ گئے۔تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے میڈیا باکس کا بھی دورہ کیا ، جہاں انہوں نے آسٹریلین صحافیوں سے گفتگو کی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان کے لیے تاریخی دن ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ہے اور خوشیاں واپس آئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا اصل مزہ شائقین کی بدولت ہی آتا ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہوئی۔ غیر ملکی صحافی پاکستان کا مثبت امیج لے کر گھر واپس جائیں گے۔فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان کے دشمن کتنا نہیں چاہتے کہ پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے شرارتی لوگوں کو بھی پیغام جا رہا ہے۔پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلینٹ ، بس مواقع دینے کہ ضرورت ہے۔ کھیلوں کے لیے گرائونڈ بہت ضروری ہیں اور مزید گرائونڈز بنائیں گے۔ ابھی تو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں وائٹ بال میچز بھی ہیں۔