وڈیو لنک کے ذریعے حلف، اسحاق ڈار کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

354

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن)کے رہنما اسحاق ڈار کی وڈیو لنک کے ذریعے سینیٹ کی رکنیت کا حلف لینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر پر سماعت( آج ) ہو گی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ چیئرمین سینیٹ کو وڈیو لنک کے ذریعے حلف کی درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا۔ استدعا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے وڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کی اجازت دی جائے ۔