لاہور (آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے لانگ مارچ میں مختلف مقامات پر تقریروں کی وجہ سے گلہ بیٹھ گیا۔ بلاول زرداری نے جب لاہور میں پریس کانفرنس کی تو ان کا گلہ بیٹھا ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق بلاول گلے کو ٹھیک کرنے کے لیے ڈاکٹرز کے مشورے پر ادویات استعمال کر رہے ہیں۔