حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی‘شازیہ مری

145

کراچی(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے؎ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ کامیاب ہو چکا اور حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر شفقت محمود نے اقرار کر ہی لیا کہ ان کے ممبران انہیں چھوڑ رہے
ہیں اورہارس ٹریڈنگ سے وجود میں آنے والی پارٹی تحلیل ہو رہی ہے۔ شازیہ مری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آصف علی زرداری جمہوریت اور آئین کے نگہبان ہیں اورپیپلزپارٹی کے جیالوں کو اپنے قائد آصف علی زرداری پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزرا آخری دہاڑی لگانے کیلئے عدم اعتماد کی تحریک کے منتظر ہیں جبکہ وفاقی وزیرشفقت محمود اور فوادچودھری سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے عادی ہیں۔