لاہور(اے پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس کا حلف لینے کے بعد پہلی بار لاہور رجسٹری میں سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سات مارچ کو سماعت کرے گا۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں ۔کیسز کی سماعت کے لیے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔