راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن اظہرعلی اور امام الحق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 86.5 اوورز میں208 رنز جوڑے جو پاکستان کی جانب سے آسڑیلیا کے خلاف دوسری وکٹ کی تیسری سب سے بڑی شراکت ہے۔اس اننگ میں پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں34اوور زمیں 105 رنز جوڑے گئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف یہ دوسرا موقع ہے جب پہلی2 وکٹوں کے لئے 100 رنزسے زیادہ شراکت ہوئیں۔آسڑیلیا کے خلاف پاکستان کی جانب سے پہلی 2 وکٹوں کے لئے 100رنز سے بڑی شراکت پہلی مرتبہ ملبورن میں جنوری 1977 میں ہوئے میچ میں ہو ئی تھی۔ اس میچ میں ماجد خان اور صادق محمد نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 113 رنز جوڑے تھے۔ ماجد خان کے133 منٹ میں111 گیندوں پر8 چوکوں کی مدد سے76 رنز پر آئوٹ ہونے کے بعد یہ شراکت ٹوٹی تھی۔ صادق محمد نے ماجد خان کے آئوٹ ہونے کے بعد ظہیر عباس کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں128 رنز جوڑے تھے۔ ماجد خان کے ساتھی صادق محمد296 منٹس میں262 گیندوں پر10 چوکوں کی مدد سے105 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جسکی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی۔اس ٹیسٹ میں پاکستان کو348 رنز سے شکست ہوئی تھی۔پاکستان کی جانب سے آسڑیلیا کے خلاف دوسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ محسن خان اور قاسم عمر کے پاس ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے ایڈیلیڈ میں دسمبر1983 میں233 رنز جوڑے تھے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ73 رنز کے مجموعی اسکور پر گری تھی جس کے بعد دوسری وکٹ کی شراکت233 رنزکی رہی تھی۔ قاسم عمر نے283 منٹ میں224 گیندوں پر12 چوکوں کی مدد سے113 رنز بنائے تھے ۔ ان کے آئوٹ ہونے کے بعد یہ شراکت ٹوٹی تھی۔ محسن خان اس شراکت کے ٹوٹنے کے کچھ دیر بعد393 منٹ میں296 گیندوں پر16 چوکوں کی مدد سے149 رن زبناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ یہ ٹیسٹ کسی فیصلے کے ختم ہوا تھا۔پشاور میں اکتوبر 1998میں ہوئے ٹیسٹ میں اعجار احمد اور سعید انور نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 63.4اوور میں211 رنز جوڑے تھے جو پاکستان میں آسڑیلیا کے خلاف دوسری وکٹ کی سب سے بڑی اور کل ملاکر دوسری سب سے بڑی شراکت ہے۔پاکستان کی اس ننگ میں اس کا پہلا وکٹ8.5 اوور میں45 کے اسکور پر گرا تھا جس کے بعد دوسری وکٹ کی 200 رنزسے زیادہ رنز کی شراکت ہوئی تھی۔ سعید انور نے289 منٹ میں225 گیندوں پر18 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے126 رنز بنائے تھے جبکہ اعجاز احمد386 منٹ میں282 گیندوں پر23 چوکوں کی مدد سے155 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ اتنی بڑی شراکت کی بدولت پاکستان نے اپنی پہلی اننگ172.1 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر580 رنز بناکر ڈکلیر کی تھی۔ آسڑیلیا نے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے174 اوور میں4 وکٹوں پر599 رنز بناکر ڈکلیر کی تھی۔ آسڑیلیا نے اپنی دوسری اننگ میں88 اوور میں 5 وکٹوں پر 289 رنز بنائے تھے۔ یہ ٹیسٹ کسی فیصلے کے ختم ہوا تھا۔