چین کے لیے نئے امریکی سفیر بیجنگ پہنچ گئے

332

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے لیے نئے امریکی سفیر نکولاس برنز بیجنگ پہنچ گئے ۔ امریکی حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ برنز اپنی سفارتی ذمے داری اٹھانے سے قبل 3ہفتے قرنطینہ میں رہیں گے۔ نکولاس برنز ماضی میں نیٹو کے لیے بھی امریکی سفیر رہ چکے ہیں اور دفاعی سفارت کاری میں ماہر خیال کیے جاتے ہیں۔ اکتوبر 2020ء میں چین کے لیے امریکی سفیر ٹیری برینسٹڈ نے استعفادے دیا تھا، جس کے بعد سے چین میں امریکی سفیر تعینات نہیں کیا جا سکا تھا۔ برنز ایک ایسے وقت میں نئی ذمے داریاں اٹھا رہے ہیں، جب دونوں ممالک کے باہمی سفارتی تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔