سکھر: حزب اللہ جکھرو کا کامیاب دھرنے پر عوام سے تشکر

204

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے رہنماء مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر ضلع سکھر ایڈوکیٹ سلطان احمد لاشاری، قیم ضلع حافظ عبدالحلیم تنیو، امیر سکھر زبیر حفیظ شیخ نے سکھر میں سراج الحق کی قیادت میں ہونے والے کامیاب دھرنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھر سمیت دیگر مقامات سے دھرنے میں ہزاروں افراد نے شریک ہو کر مہنگائی، سودی معیشت، بیروزگاری، بد امنی کے خلاف اپنے سخت احتجاجی ردعمل کا اظہار کر دیا ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے خطاب میں جن مسائل و حکومتی جماعتوں کی کرپشن بد عنوانیوں نا اہلیوں اور بالخصوص سندھ سکھر کے پینے کے پانی سمیت دیگر مسائل پر جو اظہار خیال کیا ہے وہ عوام کے جذبات و خیالات کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ آئندہ انتخابات میں لوگ بیداری مغزی کاثبوت دیں گے اور عوام کا استحصال کرنے والے کرپٹ لوگوں کو مسترد کر دیں گے،جماعت اسلامی کے ملک بھر میں جاری دھرنوں کو عوامی مقبولیت حاصل ہے، لوگ مہنگائی، بیروزگاری، حکومتی جماعتوں کی کرپشن ، سود ی معیشت سے تنگ آچکے ہیں، لوگوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے، ان حالات میںجماعت اسلامی ان کے لیے اُمیدکی کرن ہے جو حقیقی مسائل کو اُجاگر کر رہی ہے۔