کوہاٹ(این این آئی)کوہاٹ کی حدودمیں ایک مبینہ خودکش بمبار کے داخل ہونے اور کسی بھی سرکاری ادارے کو نشانہ بنانے کی اطلاع پر سیکورٹی سخت کرکے ادارو ں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ معتبرذرائع کے مطابق تین روزقبل انٹیلی جنس اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کرکے پولیس سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کو خبردارکیا ہے کہ کوہاٹ اور ہنگو اضلاع کی حدودمیں نیلی آنکھوں اور فارسی بولنے والا 16 سالہ ایک افغان نوجوان (جس کا نام ارشادبتایاگیا ہے) خودکش بمبار داخل ہوگیا ہے جس کا تعلق ایک دہشت گرد تنظیم سے ہے۔ اطلاع کے مطابق مبینہ خودکش بمبار موٹرسائیکل پریا گاڑی میں کسی بھی وقت کسی سرکاری ادارے‘ املاک ‘پرہجوم پبلک مقامات اور ٹریننگ سینٹر وغیرہ کو نشانہ بناسکتا ہے۔