لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرونک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ ڈائریکٹر نیوز(ایمنڈ) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ ملک میں آزادی صحافت اور صحافی برادر ی کے حقوق کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ منصورہ سے جاری بیان میں سراج الحق، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف و دیگر قائدین نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرونک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ ڈائریکٹرز نیوز (ایمنڈ) کے نو منتخب صدر اظہر عباس، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدر عماد یوسف، جنرل سیکرٹری حافظ طارق محمود، جوائنٹ سیکرٹریز محمد عثمان، میاں طاہر اور سیکرٹری شہاب محمود اور دیگر قائدین کومبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔