بلاول نے عمران خان کو کچھ آداب سکھا دیئے، سعید غنی

529
اسپیکر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی ہونی چاہیئے، سعید غنی

سکھر:وزیرِ اطلاعات و محنت سندھ، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم عمران خان کو کچھ آداب سکھا دیے ہیں۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے وزیر بتاتے ہیں کہ عدم اعتماد پر وزیرِ اعظم عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوئی۔سعید غنی نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد پر بات نہیں ہوئی تو مطلب تحریکِ انصاف حکومت کا کام اتر چکا ہے، تحریکِ عدم اعتماد ضرور لائی جائے گی۔

انہوںنے کہا کہ ہمارا مارچ غیر جمہوری حکومت پر جمہوری حملہ ہے، ایمپائر کا سہارا تحریکِ انصاف لیتی ہے، پیپلز پارٹی نہیں۔وزیرِ اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ جب اسمبلی میں ہمارا جمہوری حملہ ہو گا تو وزیرِ ا عظم عمران خان کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملے گا۔