چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے دعوی کیا ہے کہ نااہل وزیراعظم کیخلاف احتجاج میں پورا ملک ساتھ ہے، دہشتگردی، مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف لانگ مارچ کر رہے ہیں، یہ تبدیلی کے نام پر تباہی ہے، ہفتہ کو پی پی لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کے آمرانہ طریقہ کار کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں، نالائق وزیراعظم کی وجہ سے دہشتگردی کی آگ پھر بھڑک اٹھی ہے، بلوچستان اور پشاور میں بم دھماکے ہوئے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اس حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا، قائد عوام نے کسانوں کو ان کا حق دیا، زمین کا مالک بنایا، خان صاحب نے زراعت کے شعبے کیلئے کچھ نہیں کیا، آج کسان مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہا ہے، آج کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے۔