سکھر (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی،نثار کھوڑو کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں نیب کی تحقیقات جاری ہیں، سکھرکی احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی جانب سے عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے دائر درخواست کی ،نثار کھوڑو بھی اس موقع پر عدالت میں پیش ہوئے عدالت میں ان کے وکیل نے ضمانت میں توسیع کے حوالے سے دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے نثار کھوڑو کی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی۔