شہباز شریف کی رہائشگاہ پر مشاورتی اجلاس‘نواز شریف‘ مریم نوازکی وڈیو لنک شرکت

162

لاہور( این این آئی‘صباح نیوز)ن لیگی صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائشگاہ پر اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتمادکے حوالے سے تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی قائد نواز شریف ، مریم نواز اور دیگر رہنما بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے ۔ اجلاس میںشاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر، رانا ثنا اللہ ، سعد رفیق سمیت دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دی گئی ۔پارٹی قائد نواز شریف نے شرکا کو مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری سے ہونے والی گفتگو سے متعلق اعتماد میں لیا۔رہنمائوںنے پارٹی قائد سے آئندہ کے لیے رہنمائی بھی لی ۔علاوہ ازیں اپوزیشن نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی نمبر گیم پورے ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے 36ناراض ارکان نے حمایت کا وعدہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے میں طلب کیے جانے کا امکان ہے، اسمبلی ذرائع کے مطابق لا ڈیپارٹمنٹ نے اجلاس طلب کرنے کی سمری ایوان وزیراعلیٰ کوبھجوا دی اور گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد اجلاس طلب کیا جاسکتا ہے۔