پاکستان پھر سے دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے‘ نواز شریف

119

لندن/ لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے میں56 شہادتوں کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ دہشت گردی کی وبا سے چھٹکارا پا جانے والا پاکستان پھر سے دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نواز شریف نے جمعے کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے۔ مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پشاور میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں‘ ہمارے شہروں میں پھر سے بارود کی بو پریشان کن ہے۔