سانحہ پشاور کھلی دہشت گردی ہے، سیاسی ومذہبی رہنما

180

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزرااور سیاسی ومذہبی رہنماؤںنے پشاوردھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قراردیا ہے اورکہا ہے کہ یہ سانحہ ملک میں امن ومان کی صورت حال خراب کرنے کی سازش ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوںکو فوری گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔سانحہ کی مذمت کرنے والوں میں صوبائی وزرا سعید غنی، سید ناصرحسین شاہ، امتیاز احمدشیخ، جعفریہ الائنس کے علامہ رضی جعفر نقوی، مفتی نعمان نعیم، مسلم لیگ کے کیپٹن حلیم صدیقی، علامہ شاہ عبدالحق قادری، فنکشنل لیگ کے سردارعبدالرحیم، ن لیگ کے ناصرالدین محمود، پیپلزپارٹی کے نثارکھوڑو، سربراہ پی ایس پی سید مصطفی کمال، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، آفاق احمد ، رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری ودیگر شامل ہیں۔