بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں جھونپڑی میں زنجیروں میں قید خاتون کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر چینی حکومت تنقید کی زد میں آگئی۔ 45سالہ خاتون کی وڈیو سامنے آنے کے بعد بیجنگ کے قانون ساز وں نے انسانی تجارت اور جدید غلامی پر پابندیاں سخت کرنے کے طریقوں پر غور شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ چین نے سنکیانگ صوبے میں 10لاکھ مسلمانوں پر ظلم کا بازا رگرم کررکھا ہے۔