کراچی: برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا ہے کہ پشاور حملے پر دل غمزدہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں.
جمعہ کو شہر قائد میں منعقدہ ادبی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے تعلقات اہم ہیں، دعا گوہوں کہ یہاں تیزی سے تعمیروترقی ہوں.
انہوں نے کہا کہ مضبوط پاکستان کے لیے خواتین کی تعلیم ناگزیرہے، برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مستحکم تعلقات کے لیے پرعزم ہیں، کرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ، پاکستان کی ترقی کے لیے پر امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے پاکستانی برطانیہ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔