سندھ ہائی کورٹ کاپاپوش نگر اور اورنگ آباد میںغیرقانونی پورشنز کے خلاف فوری کارروائی کا حکم 

316
سندھ ہائیکورٹ نے کوٹہ سسٹم کے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پاپوش نگر اور اورنگ آباد میں چالیس اسکوائر یارڈ پر پانچ منزلہ پورشنز بنانے سے متعلق درخواست پرڈی جی ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں پاپوش نگر اور اورنگ آباد میں چالیس اسکوائر یارڈ پر پانچ منزلہ پورشنز بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ جمہوریہ کالونی، اورنگ آباد، پاپوس نگر، پلاٹس نمبر 246/11, 246/12 پر تعمیرات جاری ہیں۔

چالیس اسکوائر یارڈ پر گراونڈ پلس پانچ تعمیرات کی جا رہی ہیں۔ ایس بی سی اے کو شکایت کی مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی کو بھی تیس روز میں کارروائی کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر تعمیرات خلاف قانون ہیں تو فوری کارروائی کریں۔