خانیوال: معاون خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران نجی میڈیا ہاﺅس کا ڈرون کیمرہ آصفہ زرداری سے ٹکرایا ،آصفہ زرداری اس وقت کنٹینر پر بلاول زرداری کے ساتھ تھیں حکومت پنجاب نے اس ضمن میں فوری ریسپانس دیا، ٹوئٹر بیان مین حسان خاور نے کہا کہ ریسکیو 1122کی ٹیم اور ڈیوٹی ڈاکٹر بابر (جنرل سرجن ڈی ایچ کیو ہسپتال)فوری طور پر کنٹینر میں چلے گئے، آصفہ زرداری کی بھنووں پر معمولی کٹ اور ہاتھ پر زخم آئے ڈاکٹر نے آصفہ زرداری کو ایک ٹانکہ لگانے کا مشورہ دیا، آصفہ زرداری اس بارے میں مزید مشورہ کرنا چاہتی تھیں ، آصفہ زرداری ابتدائی علاج کے بعد علیحدہ گاڑی میں ملتان روانہ ہو گئیں۔