کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ فواد چوہدری اپوزیشن کو کرکٹ ٹیسٹ میچ مفت میں دکھانے کی زحمت نہ کریں۔عوام اب عمران خان کا ٹی10 نوکانفیڈنس میچ منعقد کررہے ہیں۔
سید ناصر حسین شاہ نے فواد چودہری اور شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی پوری کابینہ کو ٹی 10 میچ ہم فری میں دکھائیں گے۔شاہ محمود قریشی پیپلز پارٹی سے 15 سال کا حساب مانگتے پھر رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی پہلے 5 سال ہمارے ساتھ تھا اس کا حساب خود ہی دیں۔
انہوں نے سوال کیاکہ کیا زرداری صاحب کے درے حکومت کی خارجہ پالیسی کامیاب تھی یا عمران خان کی؟۔کیا پاکستان زرداری صاحب کے در میں تنہا تھا یا اب نیازی کے در میں تنہا ہے۔کیا عوام آصف علی زرداری کے در حکومت میں خوشحال تھی یا اب خوشحال ہیں؟۔کیا ملک میں سیاسی استحکام پیپلز پارٹی کے دور میں بہتر تھا یا اب ہے۔
انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کو پتا ہے وہ ناکام وزیر اعظم کے وزیر خارجہ ہیں۔شاہ محمود قریشی کی اہلیت پہلے تھی نہ اب ہے۔یہ صدر زرداری کی بصیرت تھی کہ پاکستان دنیا کے ساتھ شانہ بشانہ چل رہا تھا۔ناصر شاہ نے کہاکہ یہ آصف زرداری کے در حکومت میں عوام خوشحال اور ملک میں سیاسی استحکام تھا۔وفاقی وزیر خارجہ کے سندھ میں مرید ہونگے لیکن وہ تو محترمہ کے جیالے بن چکے ہیں