لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے میں دیر ہو سکتی ہے لیکن جب آئے گی تو کامیاب ہو گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے پاس اس وقت ٹوٹل 7ووٹوں کی اکثریت ہے، اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ
اتحادی ہم سے خود ملاقات کرنے آ رہے ہیں، بی اے پی اور ایم کیو ایم سے بھی ہماری کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔