اسلام آباد: پی پی کادھرنا‘ پختونخوا پولیس اورایف سی کی خدمات طلب

249

پشاور(آن لائن )پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ اور اسلام آباد میں ممکنہ دھرنے میں سیکورٹی کی صورتحال کے لیے خیبر پختونخوا پولیس اور ایف سی کی خدمات صوبائی حکومت سے طلب کر لی گئی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے اسلام آباد میں ممکنہ احتجاجی دھرنے میں سیکورٹی صورتحال کے لیے خیبرپختونخوا پولیس اور ایف سی کے دستے اسلام آباد میں تعینات رہیں گے۔خیبر پختونخواپولیس کے 10پلاٹون اور ایف سی کی10پلاٹون اسلام آباد میں تعینات رہیں گی ،8مارچ کو ممکنہ احتجاجی دھرنے کے لیے سیکورٹی صورتحال سے نمٹنے کے لیے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں،صوبائی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد اسلام آبادپولیس کو عارضی طور پر خیبر پختونخوا پولیس اورایف سی کے دستوں کی خدمات دی جائیں گی،صوبائی حکومت کی جانب سے اسلام آباد دھرنے کے لیے پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کی تعیناتی کی منظوری آئندہ 2روز میں دی جائے گی ۔