پی پی کو اسلام آباد میں 3کے بجائے ایک روز جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

138

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں3 کے بجائے صرف ایک روز کے جلسہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب
سے کہا گیا کہ فیصلہ پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے باعث کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی صرف 9 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کر سکتی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلز پارٹی نے 7 مارچ سے 9 مارچ تک فیض آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگی اور درخواست ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرا ئی ہے ۔