پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا کرکٹ کپ کا اختتام

213

پشاور( جسارت نیوز)پشاور میں پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا کی جانب کرکٹ کپ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا کے علاوہ پشاور پریس کلب کرکٹ لیگ کی2021 کی فاتح ٹیم پریس کلب ڈالفنز اور خیبرپختونخوا اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کی ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ کے موقع پر صدرسنیئر ایلومینا ہی اسلامیہ کالج پشاورمحمدزمان خان مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پرپشاورپریس کلب کے جنرل سیکرٹری شہزادہ فہد ، خیبریونین کے سیکرٹری عمران یوسفزئی ، اسپورٹس رائیٹرزایسوسی ایشن کے صدرعاصم شیرز،سیکرٹری شاہد افریدی،ڈائریکٹر اسپورٹس اسلامیہ کالج محمد علی ہوتی ،سابقہ صدراعجازخان،ہلا ل احمر کے ملک سعود،شیرزمان ،ذیشان انور بھی موجود تھے ناک آوٹ طرز پر کھیلے گئے کرکٹ کپ کے پہلا میچ ہلال احمر خیبرپختونخوا اور کے پی اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے ٹیمز کے دومیان کھیلا گیا ۔ جس میں پاکستان ہلال احمر نے باآسانی 9 وکٹس سے کامیابی حاصل کرلی ۔ دوسرے میچ میں پریس کلب ڈالفنز کی ٹیم نے اسپورٹس رائٹرز کی ٹیم کو شکست دیکر فائنل میں جگہ حاصل کرلی۔ جس کے بعد اسلامیہ کالج گراونڈ کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے ۔
فائنل میچ میں پریس کلب ڈالفنز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 93 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا ۔ٹیم کی جانب سے رضوان زمان، شہزاد، اور یاسر علی نمایاں کھلاڑی رہے۔ جواب میں پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے مقررہ ہدف 2گیندیں پہلے حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل میچ میں پاکستان ہلال احمر کی جانب سے شیر زمان نے 71 رنز کی اننگز کھیل جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اختتامی تقریب میں پاکستان ہلال احمر کی جانب سے شیرزمان نے کہا کہ صحافیوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمی کے انعقاد کا مقصد موجودہ حالات میں ذہنی دباو کم کرنے اور تفریح کا موقع فراہم کرنا ہے۔ پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا کے دس اضلاع میں اس وقت بھرپور طور پر انسانیت کی خدمت کرنے میں مگن ہے۔جہاں قدرتی آفات کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع سے بچائو کی تدابیر ، فرسٹ ایڈ کی تربیت،موبائل ہیلتھ یونٹس کے تحت مفت علاج اور ادوایات کی فراہمی، خاندانی روابط کی بحالی ، بچوں کو بنیادی حفاظتی ٹیکے لگوانے سمیت کئی شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ دوسری جانب پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شہزادہ فہد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہلال احمر کا انسانیت کی خدمت سے متعلق کردار کسی سے ڈھکہ چھپا نہیں ، صحافی براردی ملکر انسانیت کی خدمت میں ہلال احمر کا ساتھ نبھانا چاہتی ہے۔ جبکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔