تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کی جانب سے مدار میں مصنوعی سیارے بھیجنے کا ایک اور راکٹ تجربہ ناکام ہو گیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ماکسار ٹیکنالوجیز کمپنی کی جانب سے جاری سیٹلائٹ تصاویر میں دیہی علاقے سمان میں واقع خمینی خلائی اسٹیشن کے نزدیک راکٹ لانچنگ پیڈ پر آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے اس تجربے اور ناکامی پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔