اسلام آباد:پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) اور جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نمبر گیم پورا ہونے کا دعویٰ کر تے ہوئے کہاہے کہ اگلے48 گھنٹوں میں عوام کو خوشخبری ملے گی، 9 رکنی کمیٹی نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن جمع کرانے کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمارے تمام اتحادیوں سے رابطے ہیں ، شہباز شریف، نواز شریف اور زرداری سے مسلسل رابطے میں ہوں، سارے امور پر غوروفکر کیا جارہاہے، امپائر سے کوئی مدد نہیں چاہیے، بظاہر تمام معاملات میں امپائر نیوٹرل نظر آرہاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گرانے کے بعد نئی حکومت کے قیام سے متعلق ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی، جب وہ مرحلہ آئے گا تو اس پر بھی فیصلہ کر لیا جائے گا۔