پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کیلئے ’بینوقادر ٹرافی‘ کی رونمائی

460
پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کیلئے ’بینوقادر ٹرافی‘ کی رونمائی

راولٍپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

پاکستان اورآسٹریلیا سیریز کے لئے ٹرافی کی رونمائی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی، اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اورآسٹریلیوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

ٹرافی کو دونوں ممالک کے کرکٹ لیجنڈز کی مناسبت سے ’بینو قادرٹرافی‘ کا نام دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اورکرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مشترکہ طور پر متعارف کرائی گئی ٹرافی کو دونوں ملکوں کے لیجنڈ لیگ اسپنرز عبدالقادر اور رچی بینوسے منسوب کیا گیا ہے جس کا مقصد آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کا جشن منانا ہے۔

مستقبل میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان ہر ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر فاتح سائیڈ کو اسی ٹائٹل کی ٹرافی دی جائے گی۔