اسلام آباد(جسارت نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان و سربراہ کامیاب نوجوان پروگرام عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عثمان وزیر کامیاب جوان پروگرام کے باکسنگ ایمبیسڈر ہوں گے، کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت باکسنگ ڈرائیو پورے ملک میں شروع کی جائے گی، ماضی میں کھیلوں کو نظرانداز کیا گیا، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے منگل کو پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر کامیاب جوان پروگرام کے باکسنگ ایمبیسڈر عثمان وزیر بھی موجود تھے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ مجھے دلی خوشی ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو کھلیوں سے دلچسپی ہے ۔ عثمان وزیر کے ملک بھر میں باکسنگ کے ٹرائل ہوں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی ہیرو ہیں جنہوں نے ملک کا نام دنیا میں نام روشن کیا۔ عثمان ڈار اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لیے دبئی جا رہے ہیں ۔ کامیاب نوجوان کے تحت باکسنگ ڈرائیو پورے ملک میں شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد اسکالرز شپ پر کام کر رہے ہیں ۔ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو اسکالر شپ مل چکی ہیں ۔ پاکستان میں 94 فی صد نوجوانوں کو کھیل کے موقع ہی نہیں ملتے ۔ جب موقع ہی نہیں ملتا پھر ٹیلنٹ سامنے کیسے آئے گا۔ عثمان وزیر باکسنگ ورلڈ ٹائٹل جتنے کا ٹیلنٹ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب نوجوان کے تحت 40 ارب روپے کاروبار کے مواقع کے لیے دیے گئے ۔