زرعی نمائش ، ہائی ویلیو ایگریکلچر چین بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، وقار حسین

715

سرگودہا(کامرس ڈیسک) اسپیشل سیکرٹری زرا عت مارکیٹنگ پنجاب وقار حسین نے کہا کہ ہائی ویلیو ایگریکلچر چین کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ہماری زرعی برآمدات میں اضافہ ہوسکے گا۔محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقد ہ دوروزہ زرعی نمائش کے اختتامی روز منعقدہ اسپیشل سیکرٹری زراعت مارکیٹنگ پنجاب وقار حسین نے سرگودھا یونیورسٹی میں منعقدہ زرعی نمائش کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سرگودھا میں اپنی نوعیت کا یہ میگا ایونٹ منعقد کرنے کا مقصد ہائی ویلیو ایگریکلچر کے درآمد و برآمد کنندگا ن ، کاشتکاروں و دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جس سے کاشتکاروں اور انڈسٹری کے مابین روابط میں مزید بہتری آئے اورکاشتکار پھلوں و سبزیات کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی حاصل کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ زرعی نمائش ان کاوشوں کا ایک سلسلہ ہے۔اس نمائش میں مقامی وملکی زرعی مصنوعات ‘انڈسٹری‘ زرعی مشینری‘ پھل اورسبزیوں کے ا سٹال لگائے گئے تاکہ ہائی ویلیو ایگریکلچر چین کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ہماری زرعی برآمدات میں اضافہ ہوسکے گا۔اس نمائش سے نہ صرف کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی حاصل ہوگی اور زرعی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ہائی ویلیو ایگریکلچر چین میں بہتری کے لیے محکمہ زراعت پنجاب3 ارب20 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری منصوبہ کے تحت اب تک سرگودھا،چنیوٹ،منڈی بہاوالدین اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے باغبانوں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی اور عملی تربیت فراہم کی گئی ہے۔