بدین (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے ایک حکمرانوں کا ٹولہ چل پڑا ہے دوسری طرف کراچی سے حکمرانوں کا دوسرا ٹولہ چل پڑا ہے یہ وہ لوگ ہیں جو 70برسوں سے عوام کا خون چوس رہے ہیں دونوں ٹولے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے راستوں پر چل پڑے ہیں درمیان میں دو پارٹ ہیں ان کے درمیان پاکستان کے غریب مزدور، کسان، یتیم، بیوائیں، طلبہ و طالبات سب کچلے جائیں گے پسے جائیں گے اس لیے ضروری ہے کہ وہ بچ سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تلہار میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما حافظ عبدالحق انصاری کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ممتاز حسین سہتو نے مزید کہا کہ ملک سمیت میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئے گی تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والے عوام کا خون چوس رہے ہیں ملک میں حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہیں جماعت اسلامی کے پاس دیانتدار قیادت موجود ہے دیانتدار قیادت ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی اور پی ٹی آئی کے سرکاری مشنری کا بے دریغ استعمال کیا کیا گیا اور سرکاری ملازمین کو جبری عوامی مارچ میں شرکت کرنے کا پابند کیا گیا ہے یہ کہاں کا قانون ہے ۔انہونے مزید کہا کہ جنہوں نے پاکستان کو 70 برسوں سے لوٹا ہے انہوں نے مختلف ناموں سے مختلف جوانوں سے باری باری بناکر پاکستان کی حکومت پر قبضہ کیا ہوا ہے دولت کی بنیاد پر ان لوگوں کے خلاف 101 دھرنوں کا اعلان کیا گیا ہے دھرنوں کا آغاز سندھ سے ہوگا، 4 مارچ کو سکھر میں دھرنا دیا جائے گا جماعت اسلامی پاکستان امیر سراج الحق قیادت کریں گے۔