شاہ محمود متبادل وزیراعظم کی مہم چلا رہے ہیں، امتیاز شیخ

145

کراچی(نمائندہ جسارت)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں شاہ محمود قریشی متبادل وزیراعظم کی مہم چلارہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ حقوق سندھ کے نام پر نکالے گئے مارچ میں وفاقی وزرا بھی ان کی اس مہم کا حصہ ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ سندھ کے عوام نے ماضی میں بھی شاہ محمود اور ان کی جماعت کو مسترد کردیا تھا، آئندہ انتخابات میں ان کی بچی کچھی سیاست بھی دفن ہو جائے گی، عوام گیس بحران میں بلے کو چولہے کی نذر کرچکے ہیں، خالی کرسیوں اور خالی
شاہراہوں سے خطاب شاہ محمود قریشی کو زیب نہیں دیتا۔