خیبر پختونخوانے قومی جونیئر بیڈمنٹن چمپئن شپ جیت لی

358

پشاور(جسارت نیوز)خیبر پختونخوا نے قومی جونیئر بیڈمنٹن چمپئن شپ جیت لی۔ لاہور میں کھیلی گئی ڈی ایچ اے قومی بیڈمنٹن چمپئن شپ کی انڈر 15 کیٹگری سنگلز میں فہد احمد، انڈر 17 سنگلز میں محمد زیاد اور انڈر 19 ڈبلز میں محمد عفان اور حمزہ نے گولڈ میڈلز جیت لیے، انڈر19سنگلز میں خیبر پختونخوا کے حمزہ خان رنرز اپ رہے۔ چمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کی مرد وخواتین ٹیموں نے حصہ لیا۔ قبل انڈر 15 سیمی فائنل میں فہد خان پنجاب کے محمد احمد کو 21-12، 21-17 سے، محمد زیاد نے پجاب کے سانول شفیق کو دو صفر، حمزہ خان نے محمد عفان کو دو صفر سے ہراکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ چیمپئن شپ میں حیات اللہ نے کوچ اور میاں صداقت شاہ نے منیجر کے فرائض انجام دیے۔