ٹھٹھہ ،قبضہ مافیا کیخلاف مکینوں کا احتجاج

367

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)چھتو چند کے بوائز ہائی اسکول کے پلاٹ اور اسکول جانے کے رستے پر قبضہ مافیا کی بااثر شخصیات نے قبضہ کرلیا قبضے کے خلاف اسکول کے اساتذہ اور طلبا اور انکے والدین سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے مین قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیاجبکہ ٹھٹھہ سے حیدرآباد آنے جانے والی روڈ بلاک ہوگئی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔اس موقع پر مظاہرین نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا نے اسکول کے رستے اور پلاٹ پر زبردستی قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کرکے قبضہ خالی کرایا جائے۔