سکھر(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے وفد نے ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک سے ملاقات کی، وفد میں نائب قیم صوبہ عبدالحفیظ بجارانی ،اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر ضلع سکھر ایڈوکیٹ سلطان احمد لاشاری ،امیر سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ شامل تھے، جماعت اسلامی کے وفد نے ایس ایس پی سکھر کو 4 مارچ کو سکھر میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں مہنگائی بیروزگاری بدعنوانی و سودی معیشت کیخلاف ھونے والے دھرنے کے پروگرام سے آگاہ کیا، جبکہ اس موقع پر امن و امان سے متعلق دیگر شہری عوامی مسائل بھی زیر بحث آئے، جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے ایس ایس پی سکھر کو کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا۔