اسلام آباد(صباح نیوز)ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے 61ویں بار تقریر کی، قرضے دگنے ہوچکے ہیں، حکومت کو کوئی پرواہ نہیں۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مسلسل مہنگائی بڑھ رہی ہے،عدم اعتماد کے معاملات جلد سامنے آئیں گے، نمبر گیم کا کوئی مسئلہ نہیں، وزیراعظم، چیئرمین نیب بتائیں کتنے سیاست دانوں کوانتقام کا نشانہ بنایا گیا، چیئرمین نیب بھی کیمروں کے سامنے کھلی کچہری لگا کر بتائیں کونسی کرپشن ہوئی؟۔ان کی ناکامی کی صورت میں سزا عوام کو مل رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام بھی چاہتے
ہیں اورہم بھی حکومت گھرجائے، پیپلزپارٹی کے ساتھ سپورٹ اورنیک خواہشات بھی ہیں، پی ڈی ایم 23مارچ کو اپنا لانگ مارچ کرے گی، پی ڈی ایم کو اے این پی اور پیپلزپارٹی نے خود چھوڑا تھا۔