اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے بحری امور و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا ہے کہ بلاول زرداری سیاسی نابالغ ہیں وزیر اعظم بننا بچوں کا کام نہیں۔ وفاقی وزیر نے بلاول زرداری کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حقوق مارچ کا خوف بلاول کے چہرے پر عیاں ہے، سندھ حقوق مارچ کی کامیابی دیکھ کر بلاول کا بی پی ہائی ہوگیا،۔