سربراہ پاک فضائیہ سے ایرانی فضائیہ کے کمانڈرکی ملاقات

345

راچی ( اسٹاف رپورٹر )اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئرجنرل حامد واحدی نے سربراہ پاک فضائیہ ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات کی، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی، بریگیڈئر جنرل حامد نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ملاقات کے دوران دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ معزز مہمان نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ ائرچیف نے کہا کہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔