پشاور (صباح نیوز) پشاور میں ایک جنازہ لے جاتے ہوئے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پیش آیا جہاں ایک فریق اپنے عزیز کا جنازہ لے کر جارہا تھا کہ دوسرے فریق نے حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق دونوں گروہوں میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے دونوں گروہوں کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔