اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی سلامتی کے امور، بارڈر منیجمنٹ اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔