وزیر اعظم اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، بلاول زرداری

203
وزیر اعظم اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، بلوزیر اعظم اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، بلاول زرداریاول زرداریc

 ٹنڈومحمدخان:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، عوام کا اعتماد اس حکومت سے اٹھ چکا ہے، عوام اس عذاب سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

بلاول زرداری نے کہا کہ  ہمارا جمہوری ہتھیار عدم اعتماد ہے جس کیلئے مہم چلا رہے ہیں، کوشش ہے کہ خان صاحب کیخلاف عدم اعتماد لیکر آئیں، شفاف الیکشن کروا کرعوام کومشکل سے نکالیں گے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو حقوق دلانے کے مقصد اور جدوجہد کے لیے نکلے ہیں، صاف شفاف الیکشن کروا کرعوام کومشکل سے نکالیں گے، سلیکٹڈ کو بھگانا اور پاکستان کو بچانا ہے، سلیکٹڈ کوبھگانے کا وقت آگیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ

وفاقی حکومت کے وزراء نے جو لانگ مارچ شروع کیا ہے اس کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اور سیاسی یتیم پیپلز پارٹی پر جو من گھڑت جھوٹے الزامات عائد کر رہے ہیں اس کی قلعی نیازی حکومت کی پالیسیوں نے کھول کر رکھ دی ہے ۔ پچھلے تین سال میں مہنگائی میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔