تہران (صباح نیوز) پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی فوجی وفد نے ایران کے دافوس ملٹری کالج کا معائنہ کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کا فوجی کمانڈ اور ملٹری اسٹاف کالج تقریباً 28 برس قبل قائم ہوا ہے، جہاں مختلف فوجی شعبوں میں سرگرمیاں کے ساتھ ساتھ فوجیوں کو تربیت بھی دی جاتی ہے۔ پاکستان کے اس وفد کے دورے کا مقصد مختلف عسکری و دفاعی میدان میں تعاون کو تقویت پہنچانا ہے۔